جمعہ, فروری 3, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

جمعہ کی مبارکباد دینے کا شرعی حکم

Hamayun by Hamayun
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
جمعہ کی مبارکباد دینے کا شرعی حکم
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 09 دسمبر: جمعہ کے دن بعض دوست احباب جمعہ مبارک مبارکباد کے پیغامات واٹس اپ پر بھیجتے ہیں۔ اور کچھ فیس بک پر اس کی تشہیر کرتے ہیں اور رمضان کے آخری جمعہ میں تو جمعۃ الوداع کی مبارکباد کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے لئے جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ جمعہ ’’عید المؤمنین ‘‘ہے۔

یہ بات تو درست ہے کہ جمعہ مسلمانوں کے لئے ہفتہ واری عید ہے اور ایک روایت میں نبی اکرم ﷺ نے بھی اسے مسلمانوں کی عید کہا ہے۔

إن هذا يوم عيد، جعله الله للمسلمين (ابن ماجۃ: 1098 )

مزیدخبریں

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

نئے پاکستانی آرمی چیف کو سونپی جانے والی “ملاکا اسٹک” کیا ہے؟

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

اور علامہ ابن قیم علیہ الرحمہ نے زاد المعاد میں جمعہ کے فضائل وخصائص کی روایات کو جمع کرکے لکھا ہے کہ یہ عید کا دن ہے جو ہر ہفتہ میں ایک بار آتی ہے۔  (زاد المعاد فی ہدی خیر العباد:367/1)

 لیکن جس طرح عیدین، عید الفطر اور عید الاضحٰی میں مبارکباد صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور امت کے اسلاف سے منقول ہے، جمعہ کے دن کی مبارکباد دینا ان سے منقول وثابت نہیں ہے، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ

وہ حضرات خیر کے بہت متلاشی اور خوگر تھے اور ہر خیر کے کام کر گزرنا ان کی کوشش، عادت و فطرت تھی۔ اگر واقعی اس دن میں مبارکباد دینا کوئی مستحسن ہوتی، تو وہ اسے ضرور اختیار کرتے۔

 ہاں اس سے انکار نہیں ہے، کہ جمعہ کا دن فضیلت کا دن ہے اور ہفتہ واری افضل ترین دن ہے، اور مبارکبادی کی حقیقت یہ ہے کہ یہ دعا ہے اور ایک مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کو دعا دینا اچھی بات ہے تاہم

جب کسی جائز چیز کا رواج ایسا بڑھ رہا ہو کہ اس کے بارے میں بے اعتدالی اور بدعقیدگی کا خدشہ ہو، تو ایسی چیزوں کے فروغ کو اسلام روکتا ہے اور ناپسندیدہ سمجھتا ہے۔

اس لئے جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا اگرچہ فی نفسہ جائز ہے لیکن جس طریقے سے جمعہ کی مبارک باد دینے کا رواج چل پڑا ہے اور دن بدن بڑھتا جارہا ہے اس سے یہ اندیشہ ہونے لگا ہے کہ کہیں لوگ دین اور ثواب سمجھ کر اسے نہ اپنانے لگیں۔

اس لئے اس کو فروغ دینے سے بچنا چاہئے۔ بعض صاحب علم حضرات نے جمعہ کے دن جمعہ مبارک کہہ کر کسی کو مبارک باد پیش کرنے کو بدعت قرار دیا ہے۔

اس نوعیت کی شدت صحیح نہیں ہے، ہاں ہر جمعہ کو اہتمام کے ساتھ لوگوں کو جمعہ مبارک کہہ کر مبارکبادی دینے کی عادت بنانا بھی صحیح نہیں ہے۔ واللہ اعلم! اللہ تعالی ہمیں دین سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

اگر تارکین وطن کویت سے چلے گئے تو ہمارے بچوں کی پرورش کون کرے گا؟

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 23 دسمبر: خاموش رہیں اور غور کریں … اگر تارکین وطن چلے جائیں تو ہمارے بچوں کی...

نئے پاکستانی آرمی چیف کو سونپی جانے والی “ملاکا اسٹک” کیا ہے؟

نئے پاکستانی آرمی چیف کو سونپی جانے والی “ملاکا اسٹک” کیا ہے؟

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 30 نومبر: جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022ء کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف...

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

3 مہینے ago

میں زیادہ لکھ یا کہہ نہیں سکتا، آپ تصور کر سکتی ہیں کہ میری روح میں کیا ہے۔ میری بہت...

قیام پاکستان سے اب تک قتل ہونے اور ان حملوں میں بچ جانے والے پاکستانی سیاستدان

قیام پاکستان سے اب تک قتل ہونے اور ان حملوں میں بچ جانے والے پاکستانی سیاستدان

3 مہینے ago

1947ء سے نومبر 2022ء پاکستان کی تاریخ ایسے سیاسی واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں متعدد سیاسی رہنماؤں پر...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا
صحت

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کی وزارت صحت نے کوویڈ19 کے خلاف دو طرفہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز...

Read more

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: مشکلات ایک سے 500 ہو گئیں جب ایک 17 سالہ بھارتی شرمیلا شنکر نامی نوجوان...

Read more

ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا

فروری 3, 2023
ہزاروں ڈالر کمانے کے دعویدار امریکی جوڑے نے مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار شروع کردیا
دلچسپ و عجیب

کویت اردو نیوز 03 فروری: امریکہ بھر میں سپلائی میں کمی کی وجہ سے انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے...

Read more

کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار

فروری 3, 2023
کویت: ریگستان سے ریت چوری کرنے کے جرم میں 3 ٹرک ڈرائیور گرفتار
کرائم

کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد...

Read more
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

کویت نے کوویڈ19 کی نئی ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کردیا

فروری 3, 2023
کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر 17 سالہ شرمیلا نوجوان بے ہوش ہو گیا

فروری 3, 2023
دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دبئی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 24 گھنٹے کا نیا گیمنگ لاؤنج کھول دیا

دسمبر 28, 2022

کویت اردو نیوز 28دسمبر: گیم اسپیس میں خوش آمدید، دبئی ایئرپورٹ پر اوبر-کول گیمنگ لاؤنج جو گزشتہ ماہ کھلا ہے،یہ...

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دبئی کا یہ بازار موسم سرما میں نہایت موزوں ڈیلز آفر کر رہا ہے

دسمبر 17, 2022

کویت اردو نیوز 17دسمبر: شہر بھر کے درجہ حرارت میں موسم سرما کی ترتیب کے ساتھ مسلسل گرتا جا رہا...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • صحت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist