کویت اردو نیوز 21 دسمبر: کویت نے تمام پروازیں 10 دن کے لئے منسوخ کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ اور حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المزرم نے اعلان کیا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام کمرشل پروازیں آج 21 دسمبر سے یکم جنوری 2021 تک معطل کر دی گئی ہیں۔ 21 دسمبر 2020 پیر کو شام 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والے زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند رہیں گی۔
وزارت صحت (ایم او ایچ) نے 11 سے 21 دسمبر کے درمیان یورپی یونین یا برطانیہ سے آنے والے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جابر الأحمد کے قرنطین مرکز میں کویت پہنچنے کی تاریخ کے پانچویں اور دسویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروایں۔
یہ ضروری ہے کہ مذکورہ بالا مدت کے دوران وہ اپنے سفر کے آنے کے وقت کا ثبوت پیش کریں۔
Related posts:
امریکی سفارتخانے کی شامت آ گئی، کویتی شہری آگ بگولہ ہو گئے
کویت کے معروف پل شیخ جابر برج پر خاتون کی خودکشی کا افسوسناک واقع
کویت: جزوی کرفیو لگ سکتا ہے ممنوعہ ممالک کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے
کویت داخلے کے لئے غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ پھر سے واپس لے لیا گیا
کویت: ڈیزل چوری کے الزام میں دو پاکستانی شہری گرفتار
کویت کے نئے "امیر" نے حلف اٹھا لیا
غیرقانونی رہائش پذیر افراد کو کویت نے ایک اور موقع فراہم کردیا
کویت: بچوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ، ملک میں صورتحال تشویشناک