کویت اردو نیوز : مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ایوارڈ مسافروں کی ووٹنگ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے 550 ایئرپورٹس پر ووٹنگ ہوئی اور مدینہ منورہ ایئرپورٹ کو پہلی پوزیشن دی گئی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو بدھ کو جرمنی میں منعقدہ اسکائی ٹریکس ایوارڈ میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے سربراہ انجینئر سفیان عبدالسلام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے بہترین خدمات فراہم کرنے پر ایئرپورٹ کے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس کے علاوہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو دنیا کے بہترین 100 ایئرپورٹس میں 50 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔