کویت اردو نیوز 10 جنوری: سلطان عمان نے سلطنت کی بھاگ دوڑ اور اقتدار سنبھالنے کا پہلا سال مکمل کرنے کے موقع پر 285 قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے مختلف مقدمات کی زد میں جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں کے ایک گروپ کے لئے خصوصی معافی جاری کر دی۔ دوسری جانب امیر کویت شیخ نواف الأحمد الصباح نے سلطان عمان کو اقتدار سنبھالتے ہوئے ایک سال کا عرصہ مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
عزت مآب امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے الصباح نے سلطان عمان ہیثم بن طارق المحمد کو ایک مبارک باد ٹیلیگرام بھیجا جس میں امیر کویت نے سلطان عمان کی فرض شناسی کی برسی کے موقع پر خلوص مبارکباد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاست کویت اور سلطان عمان کے بھائی چارے اور عظیم تاریخی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں مزید ترقیاتی کامیابیوں اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ امیر کویت نے برادر سلطنت عمان کے سلطان کی صحت اور تندرستی کے لئے بھی نیک خواہش اور دعا کی۔
عزت مآب ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد نے بھی عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کو مبارکبادی ٹیلیگرام بھیجا جس میں ان کو حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی برسی کے موقع پر ان کی جانب سے مخلص مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور برادر ملک کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسی طرح وزیر اعظم کویت عزت مآب شیخ صباح الخالد نے بھی مبارکباد کا ٹیلیگرام بھیجا۔
دوسری جانب آج اتوار کو عمان نیوز ایجنسی نے رائل عمان پولیس کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "جن قیدیوں کو معافی دی گئی ہے ان کی تعداد 285 ہے جن میں 118 غیر ملکی ہیں”۔ ایجنسی کے مطابق قیدیوں کی معافی سلطان ہیثم کے ملک میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے اور ان قیدیوں کے لواحقین کے مفاد میں موافق ہے۔