کویت اردو نیوز، 5اگست: بحرین میں ایک ملیالم فیچر فلم جس میں بحرین میں رہنے والے فلمی شائقین کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے، آج ہندوستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ بحرین میڈیا سٹی (BMC) فلم پروڈکشن کا پہلا پراجیکٹ، جسکا نام Anakku Enthinte Kedaa ہے، اسکی کہانی آج کی دنیا میں لوگوں کے ایک گروہ کو درپیش جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔
بی ایم سی کے چیئرمین فرانسس کیتھراتھ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ وہ بحرین میں مختلف کاروباروں سے منسلک ہیں اور سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی معروف ہیں۔ اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر شمیر بھرتھنور ہیں جبکہ فلم کا ٹائٹل جیان وسمایا نے ڈیزائن کیا تھا۔
فلم کی شوٹنگ جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ہوئی۔
فلم کو 50 لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا اور اسے کبھی سیٹ کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔
فلم کی موسیقی ممتاز میوزک ڈائریکٹر رمیش نارائن اور ہندوستانی موسیقار نفلہ ساجد یاسر اشرف نے ترتیب دی ہے، جس کے بول ونود ویساکھی، اے کے نظام، اور شمیر بھرتھنور نے لکھے ہیں، ڈانس کی کوریوگرافی ایاپداس نے کی، جبکہ ونیت سری نواسن نے پہلی بار رمیش نارائن کی موسیقی کی ہدایت کاری میں گلوکاری کی ہے۔
فلم کے اداکاروں میں بحرین کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے نامور اداکار، اکھل پربھاکر، اسنیہا اجیت، وجے کمار، کیلاش، سائی کمار، وینا نائر، سدھیر کرمانا، مدھوپال، بندو پنیکر، شیواجی گرووائر، کالابھاون نیاس، ریاس نرمکلا، کلیلانا، بلاللّا، بی۔ ، منیشا، سنتوش کروپ، اچھو سوگندھ، انیش بھرتھنور، جیا مینن، پرکاش وڈاکارا، ایشیکا، پریتھی پروین، سنتوش انگمالی، میری، ماسٹر آدتیہ دیو، الیوش، پرگنیش کوزی کوڈ، سریش، مجیب رحمن اکوڑے، بینا مُکّوڑے، بینا مُدھیر، خان، بالامانی، رحمان ایلانکمل، کے ٹی راج کوزی کوڈ، اکھل سروان، ڈاکٹر پی وی چیرین، پروین نمبیار، فریڈی جارج اور دیگر بھی شامل ہیں۔
فلم کے چیف ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نواس اٹنگل ہیں۔ مشہور ہدایت کار لینن راجندرن کے بیٹے گوتم لینن سینماٹوگرافی کو سنبھال رہے ہیں۔