کویت اردو نیوز 21 جنوری: انسانیت کی خدمت کرنے کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے کویت ہیومینیٹری انڈوومنٹ کمیٹی نے انسانی فلاح کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت سوسائٹی برائے ہیومینیٹری اوینڈومنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی داخلی پروجیکٹس کمیٹی کے نائب چیئرمین صلاح السابج نے "Worker Meal” منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا جس کے تحت ہیومینیٹری انڈوومنٹ 3،000 کارکنان میں کھانا تقسیم کیا کرے گا۔
السابج نے کہا کہ کویت میں یہ اہم منصوبہ کرونا کے بحران کی روشنی میں کارکنوں کی بڑے پیمانے پر مدد کے لئے ہے اور ہم موجودہ حالات میں مزدوروں کی مدد کے لئے کھانا تقسیم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پیش کردہ کھانا ایک بین سینڈویچ ، ایک فلافل سینڈویچ اور پانی کی بوتل پر مشتمل ہے جو کہ 3000 مزدوروں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کمیٹی کا ارادہ 10،000 کارکنان میں کھانوں کی تقسیم کرنا ہے۔ کھانے کی قیمت 250 فلس ہے اور یہ پروجیکٹ پورا سال جاری رہے گا جس سے کلیننگ کارکنان روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے۔
السابج نے کویت کے بینیفیکٹرز اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ریستوران کے مالک ( ریسٹورنٹ کا نام One Falafel رکھا گیا ) کا منصوبہ شروع ہونے کے بعد سے انجمن کے ساتھ اچھے معاملات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا یہ فلافل ریسٹورنٹ کارکنان کے لئے کھانا تیار کرے گا۔