کویت سٹی 05 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں خودکشی کی شرح میں اضافہ 4 ماہ میں متعدد خودکشی کے واقعات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے علاقے المنقف میں عمارت کی چوتھی منزل سے سیڑھیوں سے رسی باندھ کر ایک بھارتی شہری نے خودکشی کرلی۔ عمارت کے حارس نے فوری وزارت داخلہ کو آگاہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔
ملک کو درپیش غیر معمولی حالات (کورونا وبائی بیماری) کے ساتھ ہی کویت میں خود کشی اور زندگی ختم کرنے کی کوششوں میں اضافے نے ایک نئی سمت اختیار کرلی ہے۔
واقعات کی تعداد محرکات اور طریقوں کے لحاظ سے اسباب ان شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں کہ ان حالات کی وجہ سے انسانی ذہنوں پر کتنے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ نفسیاتی دباؤ اور معاشی حالات کے سبب زندگیوں کا انجام خودکشی کی صورت میں ہورہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت واپس آنے والوں کی آمد کیسے ہو گی
حالیہ دنوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور قابل اعتماد ذرائع نے انکشاف کیا کہ سیکیورٹی حکام نے 25 فروری سے لے کر 27 جون 2020 تک 4 ماہ میں 40 خودکشی کے واقعات ریکارڈ کئے ہیں جن میں ایشیئن کمیونٹی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
ذرائع نے خودکشیوں میں اضافے اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر نافذ کرنے کو مربوط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا وہ کام معطلی کی وجہ سے خراب نفسیاتی اور معاشی حالت میں تھے اور کوئی آمدنی کا ذریعہ موجود نہ تھا کیونکہ کہ کچھ کمپنیوں نے حالات کے پیش نظر کام معطل کردیا ہے اور ملازمین کو تخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں اور غیر ملکی کارکنان کی کثیر تعداد معاشی بحران کا شکار ہے۔
روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے لئے کام کے مواقع کو محدود کرنے کے علاوہ کچھ برادریوں کے رواج ، روایات اور اعتقادات بھی ایسی وجوہات اور عوامل ہیں جو خودکشی جیسے عمل کو جنم دے رہے ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز