کویت اردو نیوز 09 فروری: کورونا کے کیسوں میں اضافہ، عوام کسی بھی فیصلے کے لئے تیار رہے: ذرائع
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تیزی سے خطرہ بڑھتا جارہا ہے ، چاہے ابھرتے ہوئے "کورونا” وائرس کے معاملات ہوں، انتہائی نگہداشت میں طبی نگہداشت حاصل کرنے والے مریض یا اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ ہو سویب ٹیسٹ میں انفیکشن کا تناسب سب میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
صحت کے ذرائع نے الرای کو بتایا کہ ایک ماہ کی مدت کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ جب تک کچھ تجارتی سرگرمیاں روکنے اور اجتماعات پر پابندی جاری رکھی جاسکتی ہے تاہم جزوی پابندی کا آپشن ایک ماہ بعد سامنے آسکتا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ "تشخیص کے نتائج کی بنیاد پر اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ پابندی ختم کردی جائے گی یا موجودہ ہدایات میں توسیع کی جائے گی تاہم یہ بات واضح ہے کہ صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں اور جزوی کرفیو کے امکانات بھی ہیں۔
اگرچہ کورونا کے متعدد ادوار کے مقابلے میں اموات کی شرح اب بھی کم ہے تاہم ذرائع نے متنبہ کیا ہے کہ کیسوں کی بڑھتی شرح اور انتہائی نگہداشت میں بڑھتے معاملات سے اموات کی شرح میں خود بخود اضافہ ہوسکتا ہے۔