کویت اردو نیوز 17 فروری: روزنامہ القبس کے ذرائع کے مطابق اگلے اتوار 21 فروری کو غیرملکی شہریوں کو ایک بار پھر ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اخراجات پر ایک ہفتہ کے لئے مقامی ہوٹل میں ادارہ جاتی قرنطین میں قیام کریں گے تاہم 35 ملکوں کی پابندی کی فہرست سے بیرون ملک داخلے کی اجازت کے لئے کسی نئے طریقہ کار کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جہاں سے لوگوں کو کسی تیسرے ملک میں 14 دن قیام کیے بغیر براہ راست کویت میں داخلے پر پابندی ہے۔
عہدیداروں کے مطابق ممنوعہ ممالک کے شہریوں کو کویت جانے سے پہلے کسی تیسرے ملک میں 14 دن کا وقت گزارنا ہو گا جو پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہیں جہاں سے آمد کے بعد اپنے اخراجات پر ہوٹل میں ایک ہفتے کے ادارہ جاتی قرنطین کے بعد اپنے گھر میں ایک ہفتے کا قرنطین عرصہ گزارنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔ طیارے میں سوار ہونے کی تاریخ سے نمونے لینے کی تاریخ سے لے کر 72 گھنٹے کی میعاد کی مدت کے علاوہ "کویت مسافر” ایپلی کیشن پر مقامی ہوٹل کی بکنگ کے علاوہ سفر سے قبل کویت ایئرپورٹ پر ادارہ جاتی قرنطین اور پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانے ہوں گے۔
جہازوں میں آنے والے مسافروں کی تعداد کو کم کرنے کے فیصلے کے بارے میں سول ایوی ایشن کے ایک باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ کویت آنے والوں کی تعداد فی الحال اب بھی روزانہ 1000 تک محدود ہے اور توقع ہے کہ یہ 21 فروری کے بعد بھی مزید جاری رہے گا۔