کویت اردو نیوز: کویت کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ایڈمنسٹریشن اینڈ مین پاور اتھارٹی کے اسسٹنٹ چیف آف سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر خالد الکندری کی سربراہی میں ایک وفد مشترکہ موضوعات خصوصاً فوجی پہلوؤں سے متعلق بات چیت کے لیے جمہوریہ پاکستان کا دورے پر ہے۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ میجر جنرل الکندری اور ان کے ہمراہ وفد نے 6 جنوری کو شروع ہونے والے دورے کے دوران پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، متعدد فوجی، اعلیٰ حکام اور پاکستانی وزارت دفاع کے سویلین رہنما سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اہم ترین امور اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات خاص طور پر عسکری پہلوؤں سے متعلق پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ آج بروز جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے اس دورے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف فوجی شعبوں میں مشترکہ تعاون کے معاہدے کا مسودہ بھی شامل ہے۔
and want to continue see in future. I like this news page