کویت اردو نیوز 19 اگست: ٹیکسی حضرات کو 1 مسافر کی بجائے 3 مسافر بٹھانے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹریفک سیکٹرز کو ہدایات جاری کیں جو کہ کل سے موثر ہوں گی جس کے مطابق اب ٹیکسیوں میں ایک کے بجائے 3 مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ آج صبح ٹیکسی کمپنیوں اور ٹریفک ایجنٹ میجر جنرل جمال الصایغ کے مابین ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت ویزہ اقامہ کی مستقل رہائشی اقامہ پر منتقلی ختم
روزنامہ الراي کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک مسافر کی وجہ سے چھوٹے کاروباری اداروں کے مالکان کی طرف سے ہونے والے بڑے نقصانات کی وضاحت کے بعد کیا گیا ہے لہذا ایجنٹ نے کل سے مسافروں کی تعداد کو گاڑی میں بٹھانے پر اتفاق کیا۔