کویت سٹی 24 اپریل: ماہ رمضان میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی,جرمانہ بھی عائدوزارت داخلہ نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے تارکین وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چند قوانین بھی باور کروائے جن میں قانون نمبر (44/1968) کے مطابق ماہ رمضان میں عوامی مقامات پر کھانے پینے کی سخت پابندی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا کہ وہ اقدار اور رواج کو برقرار رکھیں, عوامی مقامات پر کھانے پینے سے پرہیز کریں اور روزہ رکھنے والوں کے جذبات کا احترام کریں۔ ماہ رمضان سے متعلق قوانین کے خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں ایک ماہ کی قید یا سو دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارتِ داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریٹنگ رومز میں ایمرجنسی کالز کا آپشن بھی موجود ہے وزارت ایمرجنسی نمبر (112) پر تمام رپورٹس کو چوبیس گھنٹے وصول کرتی ہے اور ہر ایک سے تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لھذا عوام ایسی کسی بھی صورتحال کا ازخود نوٹس لیں اور فوراّ رپورٹ کریں۔