کویت اردو نیوز 13 اپریل: جزوی کرفیو کے دوران چیک پوائنٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار رن اوور ٹریفک حادثے میں شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا سعد سالم العنیزی نامی ایک سکیورٹی اہلکار رن آور حادثے کے نتیجے میں فرسٹ رنگ روڈ کے ساتھ المنصوریہ شاہراہ چوراہے پر ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اہلکار کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص جو کہ فوجی یونیفارم میں تھا کو عدم استحکام کی حالت میں پایا گیا جب وہ سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرا جانے کی شدت کی وجہ سے رک گیا تھا۔ اسے سخت سکیورٹی میں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کی حالت اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ڈیوٹی شہید سعد سالم العنیزی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید سعد سالم العنیزی گزشتہ شام ملک میں جاری جزوی کرفیو کے نفاذ کے لئے ایک سیکیورٹی مقام پر اچانک ہونے والے حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔ سیکیورٹی کی بھاری موجودگی میں وزارت داخلہ کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل عصام النہام کی سربراہی میں شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی ، وزارت سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل اسام النہام اور اس سے منسلک افراد نے مرحوم کی شہادت پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت سے ڈھانپے اور اہل خانہ اور لواحقین کو صبر اور سکون کی ترغیب دے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے گذشتہ روز المنصوریہ کے سامنے پیش آنے والے رن اوور حادثے کے حالات سے وزیروں کی کونسل کو آگاہ کیا۔ حادثے کے نتیجے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ کے پولیس اہلکار سعد السالم نافع اپنا قومی فریضہ سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
وزراء کی کونسل نے ڈیوٹی پر معمور شہید کی شہادت پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ اس کو اپنے جوار رحمت اور مغفرت عطا فرمائے اور انہیں شہید کا درجہ عطا کرے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی بھی دعا کی۔