کویت اردو نیوز 15 اپریل: پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے سول آئی ڈیز (بطاقہ) وصول کرنے کے اوقات کار جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے ماہ رمضان میں اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔ پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اعلان کیا کہ جنوب السرہ ہیڈ کوارٹر میں سول کارڈ وصول کرنے کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگا جب کہ الجہرا اور احمدی برانچوں میں 1:30 بجے تک سروس مہیا کی جائیں گی۔
اتھارٹی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ رمضان میں اتھارٹی کی انتظامی عمارت میں کام کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ کویتی شہریوں کا استقبال ہال سہ پہر 1 بجے تک خدمات فراہم کرے گا جبکہ تارکین وطن کے لئے استقبال ہال 1:30 بجے سے شام 4 بجے تک خدمات فراہم کرے گا۔
Related posts:
07 سالوں کے دوران کویت کے درجہ حرارت میں 11 ڈگری اضافہ
کویت: 857 نئے کورونا مریض 02 اموات 617 صحتیاب
کویت: دسویں جماعت کی طالبہ کے بال کاٹنے پر غیرملکی خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا
کویت کے تمام گرجا گھروں نے کرسمَس اور نئے سال کی تقریبات منسوخ کر دیں
کویت: 838 نئے کورونا مریض 04 اموات 568 صحتیاب
کویت کا درجہ حرارت 53 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا
ہم ماضی کے حالات پر واپس نہیں جائیں گے: انڈر سیکرٹری وزارت صحت کویت
کویت میں ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک
ذرائع:
الرای