کویت اردو نیوز 10 جنوری: کویت کی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے جاری کردہ ایک حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ٹک ٹوک سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشنز میں
سرفہرست ہے جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ویڈیو اور لائیو براڈکاسٹ ایپلی کیشنز کے زمرے کے تحت کویت میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔
اسٹیٹ کے مطابق، ایپ اب بھی سوشل میڈیا ایپس کے درمیان 2022 میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ویڈیو پلیٹ فارم کے طور پر اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کے بعد یوٹیوب اور پھر نیٹ فلکس کا نمبر آتا ہے۔
دوسری جانب فیس بک کویت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا سائٹ بن کر سامنے آئی، اس کے بعد ٹوئٹر اور مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹمبلر کا نمبر آتا ہے۔ الیکٹرانک گیمنگ ایپلی کیشنز کے لحاظ سے، بلیزارڈ گیمز انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویڈیو گیمز کی فہرست جاری کرتی ہے جس کے بعد والوز سٹیم آتا ہے۔