کویت اردو نیوز 01 جون: رواں ماہ کے آخر تک کویت ائیرپورٹ کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا، جون جولائی اور اگست کورونا کے خلاف فیصلہ کن ہوں گے: ذرائع
روزنامہ القبس کے باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق کویت کورونا وائرس کے خلاف سماجی قوت مدافعت حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ تین مہینوں (جون ، جولائی اور اگست) اس وبا کے ساتھ جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان تین مہینوں میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا جائے گا اور ساڑھے دس لاکھ افراد کی عام طور پر افتتاحی مراحل میں ویکسی نیشن مکمل کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ انداز کے مطابق ہی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا تو توقع کی جارہی ہے کہ کویت ہوائی اڈے پر اس مہینے کے آخر میں مرحلہ وار کھلنے کی صورت میں زیادہ تر سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ ایئرپورٹ اگرکھول دیا گیا تو ملک میں داخل ہونے کے خواہشمند تارکین وطن کے حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں ان کے داخلے کے لئے منظور شدہ ویکسین کی شرط لازمی ہوگی۔
وہ افراد جنہوں نے بیرون ملک سے وہ ویکسین حاصل کی ہیں جو ملک میں منظور نہیں کی گئی ہیں تو ان لوگوں کے بارے میں ذرائع نے ایسے فیصلے کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق انہیں ملک میں منظور شدہ ویکسینوں میں سے ایک کی خوراک دی جائے گی جیسا کہ امریکی امراض مرکز نے کیا تھا لہٰذا ملک سے باہر غیر منظور شدہ ویکسین لینے والے لوگوں کو ملک میں منظور شدہ ویکسین لگانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے یہ خبر بھی دی کہ آئندہ ستمبر میں صحت کی ضروریات کے مطابق نرسریوں کے کھلنے کا امکان ہے اور اسکولوں کا کھلنا ملک میں حاصل کردہ ویکسی نیشن کی شرح پر منحصر ہوگا اور اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ اگر ویکسی نیشن کا عمل 60 فیصد تک پہنچ جائے تو اسکول مکمل طور پر کھل جائیں گے جبکہ اگر شرح اس سے کم ہوئی تو اسکول مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔