کویت اردو نیوز 30 جون: سفری ضروریات کے حوالے سے کویت کی پالیسیاں اب بھی سخت رہیں گی جس کے باعث فیڈریشن آف ٹورزم نے حکام سے مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف ٹورزم اینڈ ٹریول آفسز نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کویت ہوائی اڈے کو پابندیوں اور صحت سے متعلق اقدامات سے آزاد کروائیں کیونکہ اب ویکسی نیشن کی شرح 80 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک پریس بیان میں فیڈریشن نے اشارہ کیا کہ کویت اب بھی سفری پابندیوں کا اطلاق کرنے میں ایک سخت ترین ملک ہے اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سارے ممالک نے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں اور ویکسین شدہ مسافروں کو سہولیات مہیا کی جارہی ہیں لیکن کویت اپنی سفری پالیسیوں میں ابھی بھی سختی اختیار کئے ہوئے ہے۔ فیڈریشن نے بتایا ہے کہ
کویت ہوائی اڈے پر روزانہ 3،500 مسافروں کی محدود آپریٹنگ گنجائش ہے جبکہ ویکسی نیشن کی شرح 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے تاہم مکمل آپریشن پر بھی پابندی ہے اگر سیٹوں کی گنجائش اسی شرح پر ہی محدود رہتی ہے تو غیرملکیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ منفی اور بیکار فیصلہ ہوگا اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کسی بھی ائیرلائن کمپنی کے لئے پروازوں کو چلانے سے قبل
کویت ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت کو پابندیوں سے آزاد کرنا ضروری ہے جبکہ مکمل ویکسی نیشن سب مسافروں کے لئے سفر کی شرط ہے تو سخت پالیسیوں اور سفری پابندیوں کی ضرورت غیرمنطقی ہے۔ فیڈریشن نے نشاندہی کی کہ کویت میں حکام کے ان فیصلوں کے تسلسل کے سبب جب دنیا کے ممالک نے اپنے ہوائی اڈوں اور ریزورٹس کو عالمی سیاحت کے لئے کھولنا شروع کردیا ہے اور مکمل ویکسی نیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے کویت کے غیر منطقی طریقہ کار اور تقاضوں کی وجہ سے وہ دنیا سے منقطع ہوگیا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ سفر کے لئے محدود سیٹوں اور مکمل ویکسی نیشن کی شرط کے بعد سخت سفری پالیسیوں کے ضرورت کیا ہے؟
فیڈریشن نے 5 اہم امور کی نشاندہی کی جن پر توجہ دی جانی چاہئے تا کہ ویکسی نیشن کی اعلی شرح کی روشنی میں پابندیوں کو ختم کیا جاسکے:
- آنے والے مسافروں کی محدود تعداد جو روزانہ 3500 مسافروں تک محدود ہے جس کی وجہ سے مسافروں نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے کسی تیسرے ملک کا رخ کرنا پڑے گا۔
- سفر کے لئے PCR کے دو ٹیسٹ کرنے اور مکمل حفاظتی ویکسی نیشن کی ضرورت کے بارے میں غور و فکر کرنا جیسے دوسرے ممالک میں جہاں ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ویکسین شدہ مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ منسوخ کئے جاچکے ہیں۔
- "کویت مسافر” پروگرام میں اندراج کی ضرورت کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔
- ایئر لائنز کے ذریعے روزانہ کی جانے والی پروازوں کو منسوخ کرنے کے لئے فوری طور پر حل تلاش کرنا اور ان کے لئے آپریشنل صلاحیت میں جلد سے جلد اضافہ کرنا تاکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے مسافروں کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔
- ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کرکے سفری ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کرنا۔