کویت اردو نیوز 05 جولائی: عیدالاضحٰی سے پہلے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی جبکہ عوامی مقامات پر بغیر ویکسین شدہ افراد کو داخلے کی اجازت دینے اور تجارتی سرگرمیوں کو رات 10 بجے تک کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت اینٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے خاص طور پر تغیر پذیر ڈیلٹا وائرس کے انکشاف کے بعد عوام کی حفاظت اور معاشرے کی مضبوط قوت مدافعت کے لئے وزارت صحت کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اور قومی ویکسی نیشن پروگرام میں رجسٹریشن کا مطالبہ بڑھ گیا ہے۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب معاشی ذرائع نے موجودہ عوامی ہجوم کو کم کرنے اور بغیر ویکسین شدہ افراد پر داخلے
کی پابندی ختم کرنے اور سہولیات کے مالکان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کمپلیکس ، ریستوراں ، کیفے اور اسپورٹس کلبوں کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ جولائی کے مہینے کی تنخواہ اگلے جمعرات کو ریٹائرڈ ملازمین کے لئے جبکہ دیگر ملازمین کے لئے اس ماہ کی 15 تاریخ کو عید الاضحٰی سے قبل باقی ملازمین کے کھاتوں میں جمع کروا دی جائیں گی۔