کویت اردو نیوز 04 مارچ: کوویڈ19 ہنگامی کمیٹی کا اجلاس آج شام منعقد ہو گا جس میں کویت میں عائد پابندیوں میں توسیع کے امکانات کی پیشن گوئی کی جاہی ہے تاہم جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ غیر یقینی صورتحال میں تجارتی سرگرمیوں پر لگی پابندیوں میں توسیع کے امکانات قوی نظر آتے ہیں اور اس ہی کے پیش نظر توقع ہے کہ پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔
وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدام کے طور پر 7 فروری سے عائد کیے گئے فیصلے رواں ہفتے کوویڈ19 ہنگامی کمیٹی کے زیر غور ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ کمیٹی اپنی سفارشات کو آج شام ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پابندیاں اگلے اتوار کو ختم ہوں جائیں گے بشرطیکہ کمیٹی ان میں توسیع کا فیصلہ نہیں کرتی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ کی رائے کی بنیاد پر موجودہ پابندیوں کو مزید دو ہفتوں یا شاید ایک ماہ تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا حولی ہیلتھ زون کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نادیہ جمعہ نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں مبارک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے ڈیپارٹمنٹ میں پچھلے سال نومبر اور دسمبر کی تعداد کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مبارک اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ 80 سے 100 کورونا معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس سال جنوری کے وسط سے کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیکل ٹیموں نے گذشتہ سال اکتوبر ، نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں تقریبا 50 مریض روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کئے لیکن جنوری کے وسط سے یہ ہی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کویت بلدیہ نے 1800048 نمبر کو تفویض کیا ہے تاکہ وہ واٹس ایپ کے ذریعہ صحت سے متعلق قواعد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شکایات موصول کرسکیں جیسے لوگ اگر اجتماعات، تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت یا اہتمام کرتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا ایسے افراد کے خلاف فوری رپورٹ کی جائے۔