کویت اردو نیوز 30 اگست: کویت کی جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے ڈیلیوری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو 3 اکتوبر سے شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پر ڈرائیو کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت فیڈریشن فار ہوم ڈیلیوری سروسز کمپنیوں کے سربراہ ابراہیم عبداللہ التویجری نے کہا کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ 3 اکتوبر سے ہوم ڈیلیوری سروس موٹر سائیکلوں کو رِنگ روڈ اور شاہراہوں پر ڈرائیو کرنے سے روک دے گا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لئے گئے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کے بہترین مفادات اور حفاظت میں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ التویجری نے روزنامہ الرای کو ایک بیان میں کہا کہ
اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشن امور ، میجر جنرل جمال السایغ نے فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ ان علاقوں اور مرکزی سڑکوں کا تعین کرے گا جہاں یہ ڈیلیوری کرنے والے موٹرسائیکل سوار آرڈر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے السایغ کے اس فیصلے کی بھی تعریف کی جو ملک ، شہریوں اور ڈیلیوری کمپنیوں کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم ڈلیوری موٹر بائیک مندرجہ ذیل شاہراہوں پر نہیں چل سکتی ہیں:
- فرسٹ رنگ روڈ
- چار رنگ روڈ
- پانچواں رنگ روڈ
- چھٹا رنگ روڈ
- ساتواں رنگ روڈ
- کنگ عبدالعزیز روڈ
- کنگ فہد بن عبدالعزیز روڈ
- کنگ فیصل بن عبدالعزیز روڈ
- الغزالی روڈ 60
- الجہرا روڈ
- جمال عبدالناصر روڈ اور جابر پل
التویجری نے وضاحت کی کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے علاقوں اور چوراہوں میں چلنے والے موٹر سوار کے لئے مخصوص علاقوں کی بھی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ درج ذیل کی پابندی کریں۔
موٹر سائیکل کے پچھلے حصے میں ڈلیوری باکس میں اندھیرے میں روشن ہونے والی سیفٹی پٹی (عکاس روشنی کی پٹی) ہونی چاہیے ، سوار کو ہیلمٹ پہننا لازم ہو گا اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔