کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: کویت میں صحت کی صورتحال میں مثبت پیش رفت، ائیرپورٹ کی گنجائش بہت جلد بڑھا دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کویت وبائی صورت حال میں بہتری کے اشارے کے ساتھ اپنے مثبت اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ نیچے کی طرف رجحان دکھاتا ہے۔ پچھلے دو دنوں میں صحت یابی اور صفر اموات ہوئی ہیں۔ موجودہ آپریٹنگ گنجائش تقریبا یومیہ 10 ہزار مسافروں کے ساتھ ہے جس میں کویتی شہریوں کا ایک بڑا حصہ گرمیوں کی چھٹیوں سے کویت واپس آ رہا ہے جبکہ غیر ملکیوں کو ملک میں داخلہ دینے کا منصوبہ بھی کامیاب رہا ہے جس کے تناظر میں ہوائی اڈے کی گنجائش بہت جلد بڑھا دی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی یومیہ گنجائش بڑھانے کی وجہ سے آسمان کو چھوتی ہوئی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔ وزارت صحت کے لیے ہوائی اڈے کو کھولنا اور معیشت کو
آگے بڑھانا ایک اہم چیلنج تھا۔ پچھلے 4 مہینوں میں کویت نے مختلف تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا خاص طور پر محرم کے مہینے میں منعقد ہونے والی مجالس کی وجہ سے صحت کی صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ویکسی نیشن مہم کے نتیجے میں 80 فیصد آبادی کو ایک خوراک ملی جبکہ 75 فیصد نے دونوں خوراکیں حاصل کیں۔
وزارت صحت نے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے گرین سگنل بھی دے دیا۔ جون میں بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات لیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی ابتدائی تشخیص یقین دہانی اور پر امید ہے جبکہ اس ماہ کے آخر تک تشخیص اور یقین دہانی کی درست معلومات دستیاب ہو جائیں گی۔