کویت اردو نیوز 18 اکتوبر: سلطان عمان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 328 قیدیوں کو معافی جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطان عمان ہیثم بن طارق نے 328 قیدیوں کے لیے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر معافی جاری کی ہے۔ عمان نیوز ایجنسی (ONA) نے ایک بیان میں کہا کہ "سپریم کمانڈر سلطان ہیثم بن طارق” نے مختلف وجوہات میں سزا یافتہ قیدیوں کے ایک گروپ کو اپنی خصوصی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔” رائل عمان پولیس کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کو شاہی معافی سے نوازا گیا ہے ان قیدیوں کی کل تعداد 328 ہے جن میں 107 غیر ملکی قیدی بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عزت مآب سلطان عمان کی جانب سے یہ معافی 1443 ہجری نبی پاکؐ کے یوم ولادت کے موقع پر دی گئی ہے۔
Related posts:
موسم سرما کیلئے شارجہ کے 2,000 رہائشیوں کو فلو کے مفت ٹیکے لگانے کا اعلان
دبئی: نجی اسکول میں استاد بننا چاہتے ہیں؟ اہلیت و ضروریات جانیے
دل کی حرکت بند ہوجانے کے بعد عمرہ زائر کی جان بچالی گئی
اسرائیلی وزیر سیاحت کی سعودی عرب آمد
بحرین کے تیراک ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کو تیار
کویت پروازوں کی معطلی کے بعد پانچ ہزار ہوٹلز کی بکنگ منسوخ
ریاض ایئرپورٹ پر مسافروں کو شاندار سہولت دے دی گئی
یواےای ؛ پرائیویٹ ٹیوشن لائسنس کا اعلان ، درخواست کیسے دی جائے؟