کویت اردو نیوز 11 نومبر: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت فی الحال 60 سالہ غیرملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے انشورنس میکانزم کا انتظار کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کہا کہ ہائی اسکول سرٹیفکیٹ رکھنے والے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیرملکی افراد کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید کا فیصلہ انشورنس میکانزم سے منسلک ہے جس کی وجہ سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) کو ہیلتھ انشورنس پر کام کرنے کا ابھی تک انتظار ہے جو کہ نجی انشورنس کمپنیوں سے خریدی جائے گی۔ روزنامہ الانباء کو معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ PAM بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ السلمان کی منظوری کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ جو اگلے ہفتے کے
اختتام سے پہلے جاری ہونے کی توقع ہے میں تین زمرے شامل ہوں گے اور ہر زمرے میں خصوصی انشورنس کیسز میں منظور شدہ کنٹرولز اور شرائط کے مطابق ایک مخصوص فیس ہے جس کے بعد PAM خودکار تجدید کے لیے اتھارٹی کی ای سروسز کے ذریعے تجدید یا ورک پرمٹ کے لیے اجازت دے گا۔ انشورنس فیس کے بارے میں ذرائع نے وضاحت کی کہ فیصلے میں ان تمام 60 سالہ یا اس سے زائد عمر کے افراد بشمول یونیورسٹی ڈگری ہولڈرز کو طریقہ کار کے مطابق شامل کرنا طے کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ابھی صرف ہائی اسکول سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے ہے جبکہ دیگر زمروں کی شمولیت فیسوں میں ترمیم کے فیصلوں سے مشروط ہے جن کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔