کویت اردو نیوز 28 نومبر: کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور نہ ہی کویت کی زمینی یا سمندری سرحدیں بند ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حمد جابر العلی الصباح نے کہا کہ ” کچھ افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل Omicron کے انکشاف کے بعد کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کویت کے زمینی و سمندری راستے بند ہوں گے”۔ شیخ حمد جابر العلی نے کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کو بتایا کہ وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے اجلاس کے بعد کمیٹی نے کچھ افریقی ممالک میں نئے میوٹینٹ وائرس کی پیشرفت سے متعلق اقدامات اور تجویز کردہ فیصلوں کا مطالعہ کیا ہے جبکہ اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تجویز کردہ اقدامات پر کویت میں رہنے والے یا کویت واپس آنے والے ہر فرد کو عمل کرنا ہو گا۔