کویت اردو نیوز 20 دسمبر: کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جس نے بھی 9 ماہ قبل کویت کی ریاست کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی منظور شدہ مکمل خوراک حاصل کی ہے اسے ادھورا تصور کیا جائے گا جب تک کہ اسے منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ مل جائے۔ فیصلے کا اطلاق 02 جنوری 2022 بروز اتوار سے کیا جائے گا۔ ملک آنے والوں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کیا جائے گا:
- کویت پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا جس میں یہ بتایا جائے کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے پاک ہیں۔
- کویت پہنچنے کے بعد 10 دن کے لیے ہوم قرنطین کا اطلاق ہو گا جبکہ 10 دن کا ہوم قرنطین ختم کرنے کے لئے ملک میں داخل ہونے کے کم از کم 72 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے جس میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہو کہ متعلقہ شخص وائرس سے پاک ہے۔
مندرجہ بالا فیصلے کا اطلاق اتوار 26 دسمبر 2021 سے ہو گا۔ تعاون کے لئے سفر کو صرف ضرورت کے معاملات تک محدود رکھنے اور صحت کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
Related posts:
کویت کی تیارکردہ ایپلیکیشن "شلونک" پہلے نمبر پر آ گئی
کویت وزارت صحت کا موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان
کویت: 34 ممالک کی پروازیں بحال کرنے کی تجویز پر سپریم کمیٹی غور کر رہی ہے
کویت میں موٹرسائیکل ڈیلیوری نیا قانون لاگو، خلاف ورزی پر ملک بدری کا حکم
ہوشیار! کویت میں فراڈ کرنے والے مزید متحرک اور اپڈیٹ ہو گئے
کویت: 60 سال کے تارکین وطن کے پاس صرف ایک سال کی مہلت
کویتی اور قطری شہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی
کویت: بیچلرز کو کرائے پر رہائش دینے والے کویتی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ