کویت اردو نیوز 28 دسمبر: غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید آج سے دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید آج 28 دسمبر سے ہر کسی کے لئے مہیا کر دی گئی ہے۔ چند روز قبل آرٹیکل 20 (گھریلو ملازمین) پر ڈرائیوروں کی آن لائن تجدید کی جا رہی تھی۔ جو لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرنا چاہتے ہیں وہ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 01 ماہ کی بجائے 6 ماہ پہلے درخواست دے سکتے ہیں۔
معیاد ختم ہونے سے چھ ماہ قبل تجدید کرنے کی وجہ غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنسوں کو محدود کرنا اور شرائط پر پورا اترنے والوں کو جاری کرنا اور جو اہل نہیں ہیں ان کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنا ہے۔ ڈیٹا کو مجاز حکام سے لنک کرنے کے بعد ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواستیں موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ
اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ہیں وہ خود بخود منسوخ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید بند کر دی گئی تھی اور صرف ان لوگوں کو تجدید کی اجازت تھی جو آرٹیکل 20 پر ہیں (گھریلو کارکنان/گھریلو ڈرائیور) جبکہ دیگر پیشوں کو محکمہ ٹریفک میں موصول کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے۔