کویت اردو نیوز 22 اگست: اگست میں دوسری بار، کویت ایئرویز کا عملہ پیشہ ورانہ اور ماہرانہ طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہوا کیونکہ 21 اگست بروز اتوار نیویارک شہر جانے والی پرواز KU117 کے مسافروں میں سے ایک نے دوران پرواز ایک بچے کو جنم دیا۔
ایک مقامی عربی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق کویت ایئرویز نے کہا کہ کمپنی اپنے ملازمین کے لیے وقتاً فوقتاً دی جانے والی مربوط تربیت انہیں کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ 2 اگست کو، ایئر لائنز نے اعلان کیا کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فلپائن جانے والے اس کے ایک طیارے کے عملے نے ایک فلپائنی خاتون کو صحت مند بچے کو جنم دینے میں مدد فراہم کی تھی۔
Related posts:
سیاسی پناہ کے چکر میں لندن بھاگنے والا بیدون کویت ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا
کویت میں غیرملکی کارکنوں کی شدید کمی، لیبر مارکیٹ بحران کا شکار ہو گئی
کویت: ہوائی آپریشنز مکمل بحال کئے جائیں، ٹریول و ٹورزم شعبے نے ایک بار پھر سے مطالبہ کر دیا
کویت: ملک میں اس سال درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام شاندار سمر کیمپ کا انعقاد
کویت: PCR ٹیسٹ کی فیس کم کر دی گئی
کویت کے علاقے جلیب الشیوخ میں غیرملکیوں کی تعداد کم ہونے لگی
کویت داخل ہوتے ہی بھارتی خاتون کو گرفتار لیا گیا