کویت سٹی 11 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قرنطین کئے گئے علاقوں سے فرار ہونے والوں کے لئے جلاوطنی کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قرنطین کئے گئے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش ملک بدری کا باعث بن سکتی ہے۔ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بحران سے بچاؤ کے لئے ملک کے چند علاقوں کو قرنطین کردیا ہے تاکہ عوام کو اس وباء سے بچایا جاسکے تاہم رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ تارکین وطن وزارت صحت کی ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور قرنطین کئے گئے علاقوں سے فرار ہورہے ہیں۔
روزنامہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کو برقرار رکھنے اور وزراء کونسل کی جانب سے جاری جزوی پابندی کو نافذ کرنے کے لئے تمام علاقوں میں سکیورٹی پھیلی ہوئی ہے اور قرنطین کئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی پوائنٹس موجود ہیں تاہم میڈیکل اور فوڈ کمپنیوں کو سپلائی کے لئے ان علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت ہے تاکہ علاقے کے رہائشیوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔