کویت اردو نیوز 29 جون: کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کرنے والے تمام مسافروں سے پرواز کی روانگی کے وقت سے کم از کم تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر موجود رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفری سیزن میں داخلے کے ساتھ ہی کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے آج بروز بدھ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کرنے والے تمام مسافروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی پرواز کی روانگی کے وقت سے کم از کم تین گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر موجود رہیں تاکہ ان کے سفری طریقہ کار کو بروقت مکمل کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر بھیڑ سے بچا جا سکے نیز ائیر لائنز کے ذریعے اجازت شدہ سامان کا وزن بھی چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن” نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نشر ہونے والی
#إرشادات_للمسافرين pic.twitter.com/umwbnf9cBK
— الطيران المدني (@Kuwait_DGCA) June 29, 2022
آگاہی ٹویٹس میں مسافروں سے بورڈنگ پاس پر متعین وقت پر روانگی کے دروازے پر موجود رہنے کو بھی کہا۔ خیال رہے کہ موسم گرما کے سیزن اور عید الاضحٰی کی طویل عام تعطیلات کی وجہ سے کویت سے باہر سفر کرنے والے خواہشمند افراد کی مانگ میں اضافے کا انکشاف ہے جس کے پیش نظر کویت کی سول ایوی ایشن نے مندرجہ بالا ہدایات جاری کی ہیں۔