کویت سٹی 02 جولائی: کویت کے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مھبولہ اور جلیب الشویخ کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد کی سربراہی میں آج ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں کابینہ نے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس انس الصالح کی صدارت میں کورونا ایمرجنسی کمیٹی کی سفارش کو منظوری دے دی جس کے تحت 9 جولائی بروز جمعرات سے مھبولہ اور جلیب الشویخ کے علاقوں سے کا قرنطین ختم کر کے انہیں کھول دیا جائے گا۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: 15000 غیر قانونی رہائشیوں کو معاف کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ جلیب الشویخ میں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جسے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت کرونا وائرس کے پیش نظر پچھلے 4 ماہ سے قرنطین کیا ہوا تھا دوسری جانب مھبولہ کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی کئی مہینوں سے بند کیا ہوا تھا جنہیں اب کھولنے کی منظوری ملنے کے بعد رہائشیوں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی۔