کویت سٹی 09 جولائی: رائی کے جمعہ بازار میں فروخت کنندہ آج کل دوبارہ کھلنے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 13 مارچ کو بلدیہ کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر مارکیٹ کو بند کردیا تھا۔
گذشتہ روز کویت ٹائمز نے کارکنوں کو سامان اتارنے اور ڈسپلے لگانے کا مشاہدہ کیا۔ جمعہ مارکیٹ لوگوں کو استعمال شدہ اشیاء اور سستے سامان کی تلاش میں مقبول ہے۔
کروانا وائرس سے پہلے جمعہ بازار جمعرات کی صبح سے ہفتہ کی شام تک کھلا رہتا تھا تاہم اب یہ شام 8 بجے کے کرفیو کی وجہ سے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا۔ بیچنے والوں کو صرف بدھ کی سہ پہر کو اپنا سامان لانے کی اجازت ہے اور ہفتہ تک فروخت نہ ہونے والی تمام مصنوعات کو ہٹا کر بازار کو صاف کرنا ہوگا۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: تارکین وطن کوڑے دانوں سے کھانے کی اشیاء چننے پر مجبور
جمعہ بازار کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "کل سے یہاں کی ہر چیز معمول پر آجائے گی۔” ہم صحت کے پروٹوکول سے متعلق وزارت صحت کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں گے۔ اب بھی ہمارے پاس دو اہلکار موجود ہیں جو کسی بھی شخص کا درجہ حرارت چیک کرتے ہیں جو بازار میں داخل ہوتا ہے۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ مارکیٹ میں یہ وائرس پھیل جائے۔ "
حوالہ: کویت ٹائمز