کویت سٹی 11 جولائی: کویت کے مقبول ترین چینل “ندائے ندا” میں سفیر محترم سید سجاد حیدر کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام ہوا جس میں ندا مرزا کے تند و تیز سوالات کے سفیر محترم سید سجاد حیدر کے خندہ پیشانی سے مسکراتے ہوئے جوابات دئیے۔
پروگرام کا آغاز اسرا شاہ کی خوبصورت تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ ابتدائی گفتگو میں سفیر محترم نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا اور انکے کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا اور ان سب کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی جو کہ بلاشبہ بجا تعریف معلوم ہوتی ہے۔
سفیر پاکستان نے بتایا کہ جو جہاز مسافروں کو لیکر پاکستان جا رہے ہیں وہ پاکستان سے مسافر تو نہیں لا سکتے مگر ہم کویت حکومت کی درخواست پر ان جہازوں کو خالی لانے کے بجائے پاکستان سے فروٹس اور دیگر غذائی اجناس منگوا رہے ہیں۔
پاکستان اور کویت دوستی کی نئی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اس سال کتنے غیر ملکی حج کر سکیں گے
انھوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی کویت پاکستان دوستی بارے مزید خوشخبریاں سنیں گے۔
سفیر محترم نے بتایا کہ ہم پاکستانیوں کو کویت میں ایک باعزت مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں اور جلد برادر مسلم ملک کویت کے ساتھ بزنس اور رشتے اور مستحکم ہونگے۔
سفیر پاکستان نے ۵۰ منٹ کی انٹرویو میں پاکستانیوں کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں اور دردمندانہ اپیل کی کہ وہ مزید ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں تاکہ ہمارے لیے یہاں اور گنجائش پیدا ہو۔
میڈیکل شعبے کے لوگوں کے زوم کے ذریعے انٹرویوز شروع ہوچکے ہیں جبکہ دیگر شعبوں میں بھی انشاءاللہ لوگ آئیں گے۔
پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے جو کسی بھی اسلامی برادر ملک کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ ہمارے لوگ جفاکش محنتی ، پڑھے لکھے ، مسلمان ، اور عربوں سے محبت کرنے والے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پڑھے لکھے اور تجربہ کار لوگ آئیں جو اس معاشرے میں پاکستانیوں کا امیج بھی بحال کریں اور نئی راہیں کھولیں۔
آخر میں سفیر محترم نے ندائے ندا کی کمپئر نداء مرزا کی زبردست تعریف کی اور کہا کہ آپ ایک سچی محب وطن اور پروفیشنل اینکر ہیں۔