کویت اردو نیوز 08 فروری: صحت سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کے لئے 500 سے 1000 دینار تک کے جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صحت کے تقاضوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتح العلی نے متنبہ کیا ہے کہ صحت سے متعلق تقاضوں کی پاسداری نہ کرنے والے ملازم یا کارکن پر 500 دینار عائد کیا جائے گا تاہم اگر مصالحت ناکام ہوجائے تو 1000 دینار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
گذشتہ روز الجہرا گورنریٹ کے دورے کے دوران جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے سب سے مطالبہ کیا کہ وہ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں اور وزارت صحت اور ریاست کی کاوشوں کی حمایت کریں تاکہ تیزی سے کوویڈ کے پھلنے پر قابو پایا جاسکے۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتح العلی نے انکشاف کیا ہے کہ قرنطین کےعمل اور طریقہ کار کی پابندی نہ کرنے والے غیر ملکی کارکنان کو قرنطین کی مدت پوری ہوتے ہی ملک بدر کردیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سزا کا اطلاق ایسے کارکنان پر ہوگا جو کوویڈ 19 وائرس سے متاثر ہیں اور قرنطین کی مدت کے دوران کام پر جارہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملات کا وجود اس بیماری کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتح العلی نے مزید کہا کہ "اگر کوئی کویتی شہری صحت کی ضروریات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے دو بار تنبیہ کی جائے گی اور اس کا نام سسٹم میں خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اگر شہری تیسری بار خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ مجاز عدالتی حکام کے پاس بھیج دیا جائے گا۔