کویت اردو نیوز 07 فروری: پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے المناک زلزلے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایسے ہیت ناک اور لرزہ خیز مناظر میں شام میں ایک ایسا منظر بھی شامل ہے جسے دیکھ کرپتھر دل بھی اپنے جذبات پرقابو نہیں رکھ سکتے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایک کو’آخری ملاقات‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے میں پھنسے باپ بیٹا آخری بار ایک دوسرے سے گلے ملتےہیں۔
شام کے نواحی علاقے حلب میں جندیریس میں مکان کے ملبے تلے دبے دو باپ بیٹا شدید تکلیف میں ہیں اور وہ دونوں آخری بارایک دوسرے سے مل رہےہیں۔
قابل ذکر ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں جنوب مشرقی ترکی اور شام میں تصدیق شدہ ہلاکتوں کی کل تعداد 4,365 ہو گئی ہے، جو کہ تقریباً ایک صدی میں اس خطے میں سب سے زیادہ شدید زلزلہ ہے۔
مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/bn_riyadh/status/1622585230459654145?t=K3gOCDBKzEYmHWFgnf8o3w&s=19
جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات کی حتمی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
تنظیم کے یورپی دفتر میں ہنگامی حالات کی ڈائریکٹر کیتھرین سمال ووڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اضافی لینڈ سلائیڈنگ کا مستقل امکان ہے اورہلاکتوں کی تعداد ابتدائی تعداد سے آٹھ گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔