کویت اردو نیوز 13 فروری: ریاست کویت نے دنیا کے سب سے بڑے بشت (داشا) کے ساتھ ایک نیا کارنامہ گنیز بک آف ریکارڈ میں درج کرادیا۔
بشت کا سائز (17 بائی 16 میٹر) تھا، جو پچھلے ریکارڈ (17 بائی 9 میٹر) سے زیادہ تھا۔ روزنامہ الرای نے کویت نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ
اس کی پیداوار کی نگرانی البغلی نمائش برائے بشت صنعت نے کی تھی جبکہ اس کی سلائی میں 48 دن لگے تھے۔ گنیز سے تسلیم شدہ ثالث، کنزی الدفراوی نے "بشت البغلی” نمائش کے مالک ریاض البغلی کو "دنیا کا سب سے بڑا بشت” جس کا سائز (17 بائی 16 میٹر) ہے بنانے کے اعزاز سے نوازا جبکہ دنیا کا سب سے بڑا بشت بنانے کا یہ ریکارڈ اس سے قبل سعودی عرب کے پاس تھا۔
Related posts:
کویت نے فیملی ویزوں کے اجراء کا آغاز کر دیا
کویت: مسقبل قریب میں بڑے منصوبوں کی تیاریاں
آئندہ چند دنوں میں کویت کے موسم میں بڑی تبدیلی کی پیشن گوئی
تارکین وطن کی تعداد کم کرنا کویت کے لیے درد سر بن گیا
کویت میں 15 لاکھ اضافی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جانے کا انکشاف
کویت میں عائد پابندیوں میں توسیع کے قوی امکانات
کویت کے بڑے سرکاری محکمے نے 49 غیرملکیوں کو نوکری سے برطرف کردیا
کویت: اقامہ ٹرانسفر کرنے سے متعلق نیا فیصلہ جاری