کویت اردو نیوز 22 مارچ: پاکستان کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابرآلودہے،کراچی میں 7 بج کر 28 منٹ تک چاند نظر آنےکے امکانات ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان کےعلاقے نوکنڈی اورجیوانی میں 7 بج کر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کےامکانات ہیں۔ قبل ازیں چاندکے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ پشاور میں آج بدھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پشاورمیں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
میٹ آفس کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10بج کر 23 منٹ پربتائی گئی، اس لئے (آج) بدھ 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
غروب آفتاب 6 بجکر 41 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند آج 22 مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ میٹ آفس نے مزید بتایا کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب رمضان المبارک 1444ء کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔