کویت اردو نیوز،20ستمبر: پاکستان سے ویزہ درخواستوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جسکی وجہ سے امریکی سفارتخانہ درخواستوں کو نمٹانے اور ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہے۔
امریکی سفارتخانہ کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ 10 ہزار نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر انٹرویو جلد کریگا۔
امریکی سفارتخانہ کیمطابق سال 2024 میں شیڈول انٹرویوز بھی اسی سال میں لئے جائیں گے تاکہ درخواست گزار ویزہ اپوائنمنٹ کینسل کرکے دوبارہ نئی تاریخ لے سکیں۔
امریکی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ کراچی قونصلیت 25 ستمبر سے انٹرویو سے مستثنی افراد سے درخواستیں وصول کریگا، تاہم انٹرویو سے استثنی بارے معلومات ویب سائٹ سے لی جاسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی سفارتخانہ اسلام آباد انٹرویو سے مستثنی افراد کی درخواستیں پہلے ہی وصول کررہا ہے۔
Amrace