کویت سٹی 01 اگست: کویت ائیر پورٹ بحال کر دیا گیا، کویتی شہریوں کی بڑی تعداد لندن روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج سے کمرشل پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ہوائی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی ابتدائی اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد ٹرمینل 4 سے لندن کے لئے روانہ ہوئی۔ لندن ہمیشہ سے کویتی شہریوں کے لئے پرکشش مقام رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مسافروں کی بڑی تعداد نے لندن کا رخ کیا۔
لندن جانے والے شہریوں نے انکشاف کیا کہ ان کا سفر کرنے کا مقصد سیاحت ہے جبکہ دیگر اپنے کام پر واپس جارہے ہیں اور باقی افراد طبی معائنے اور علاج معالجے کے لئے لندن روانہ ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت نے بین الاقوامی پروازیں 31 اگست تک معطل کر دیں
سفری طریقہ کار کو کویتی شہریوں کے لئے آسان بنا دیا گیا ہے کویت کے شہریوں کے لئے صرف اضافی ضروریات کے طور پر صحت کی انشورینس کی پالیسی کے علاوہ سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ ہے۔کویت ہوائی اڈے پر آج قطر اور ترکی سے دو پروازیں بھی آئیں۔