کویت اردو نیوز 05 اپریل: کویت وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر کویت کو عمرہ اور حج کرنے کے خواہشمند بہت سے ممالک کے شہریوں کے لیے ٹرانزٹ اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ رمضان کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس منصوبے کے اہم ترین نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا مقصد کئی ممالک سے سالانہ 10 لاکھ عازمین حج کو وصول کرنا ہے جو کویت کے راستے سعودی عرب پہنچیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو عراق، ایران، بوسنیا اور چیچنیا جیسے کئی ممالک اپنے شہریوں کو کویت سے کراس کر کے سعودی عرب بھیج سکیں گے۔
ذرائع نے عندیہ دیا کہ اس منصوبے سے ملک پر بہت زیادہ اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے، اور صرف حاجیوں کے گزرنے یا انہیں ملک میں داخل ہونے اور ایک مخصوص مدت تک رہائش کی اجازت دینے کے لیے ایک طریقہ کار منظور کیا جائے گا بشرطیکہ وہ ویزا فیس ادا کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ منصوبے کی منظوری کے بعد عمرہ کرنے والوں اور زائرین کے داخلے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔