کویت اردو نیوز، 15اپریل: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد جواد سہراب ملک کو ملاقات کے دوران کیا۔
سعودی سفیر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں توانائی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں۔
ملاقات کے دوران جواد سہراب نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں آئندہ سات روز کے اندر دو ارب ڈالرز جمع کرانے کی تصدیق پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا
Related posts:
سعودی شہری کی اونٹ سے سخاوت سوشل میڈیا پر چھاگئی
ابوظہبی: لیوا ڈیٹس فیسٹیول کا آغاز،8 ملین کے انعامات کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے
متحدہ عرب امارات:ٹریفک جرمانے پر 50% تک کی چھوٹ کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ،جانئے
ہندوستانی انشورنس کنسلٹنٹ نے دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں 1 ملین ڈالر جیت لیا
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا
دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن حفظ مقابلے کا انعقاد
انڈونیشیا جکارتہ سے پرواز بھرنے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا
سعودی عرب: ماہرین نے رواں سال ماہ رمضان سے متعلق انکشاف کردیا