کویت اردو نیوز، 18 اپریل: عمان میں ایک حالیہ معائنہ مہم کے بعد جس میں وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 2,000 سے زیادہ غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن کی خلاف ورزیوں کو رجسٹر کیا ہے، اس اقدام پر ملک میں موجود تارکین وطن نے سوشل میڈیا پر مختلف خدشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا کہ ہوائی اڈے پر اپنے پیاروں کو لانے اور لے جانے پر بھی انکو اسی طرح کے جرمانے ادا کرنے پڑ جاتے ہیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا گیا اور غیر قانونی نقل و حمل کے لئے مقدمہ درج کرکے انہیں 200 عمانی ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے، اسکے علاوہ کئی کارکنوں کو اپنی گاڑیوں میں تجارتی فائدہ کے لئے سامان لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور انہیں 300 عمانی ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔
ان بڑھتے ہوئے اندیشوں کی روشنی میں، MoTCIT نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے اپنا موقف واضح کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ زمینی نقل و حمل سے متعلق انسپیکشن مہمات، جنہیں وزارت نے حال ہی میں نافذ کرنا شروع کیا ہے، ان کا مقصد لینڈ ٹرانسپورٹ لاء کے تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے”۔
ضوابط کا نفاذ لینڈ ٹرانسپورٹ کے استعمال کنندگان کی حفاظت، اور سامان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور زمینی ٹرانسپورٹ کیریئرز (بھیجنے والے اور کنسائنی) کے فریقین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔”
"معائنہ ٹیموں کو متعدد خلاف ورزیوں بشمول سامان کی نقل و حمل اور افراد کو لے جانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹیشن کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی ضروریات کی خلاف ورزیاں کا سامنے آئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معائنہ کرنے والی ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف ان ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جائے جو لینڈ ٹرانسپورٹ قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ اس قانون میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو اپنے جاننے والوں اور دوستوں کو بغیر کسی "مالی انعام” کے عوض کہیں لے جاتے ہیں۔
اتھارٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر لوگوں پر دوستوں اور رشتہ داروں کی ٹرانسپورٹیشن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہو،تو وہ اپنی شکایات وزارت کے جنرل آفس میں لینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ یا گورنریٹس میں سڑکوں کے محکموں میں جائزہ کے لیے جمع کر سکتے ہیں۔ جرمانے کے اجراء کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر ان کی رپورٹس جمع کرائی جائیں۔