کویت سٹی 09 اگست:31 ممنوعہ ممالک سے صرف کویتی شہری واپس لویت آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن انجینئر یوسف الفوزان نے بیان کیا کہ کویتی شہریوں کو کسی بھی وقت ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے یہاں تک کہ اگر وہ 31 ممنوعہ ممالک میں ہیں جن پر فی الحال کویت میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے بشرطیکہ کویتی شہری پی سی آر سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں جس کی معیاد 72 گھنٹوں سے زیادہ نہ ہو۔
الفوزان نے روزنامہ الأنباء کو بیان کیا کہ صحت کے حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے 31 ممالک سے آنے اور جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دس دن بعد ان ممالک میں صحت کی صورتحال کے مطابق ان کا دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز پر سامان ممنوع ہے اور صرف ایک ہینڈبیگ کی اجازت ہے۔ سفر عمر کی حد تک محدود نہیں ہے اور کوئی بھی سفر کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ پی سی آر سرٹیفکیٹ، ہیلتھ انشورنس (صرف کویتی شہریوں کے لئے) ساتھ رکھیں اور ایپلیکیشن کے ذریعہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روزانہ تقریبا 400 پروازیں ہوتی تھیں جنہیں کم کر کے 100 پروازوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ صحت کی عالمی صورتحال کے مطابق طے شدہ منصوبوں اور فیصلوں کے مطابق صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چہرے کے ماسک پہننے ، سماجی دوری اور دستانے پہننے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا ہے۔
31 ممنوع ممالک سے کویت کے لیے براہ راست یا ٹرانزٹ کے ذریعے پرواز نہیں کرسکتے ہیں لیکن انھیں کسی ایسے ملک کا سفر کرنا ہے جو پابندی کی فہرست میں نہیں ہے جہاں انہیں 14 دن قیام کرنا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ کویت واپس آنا ہوگا جس کی معیاد 72 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔