کویت اردو نیوز 17 ستمبر: ڈیجیٹل سول آئی ڈی "ہویتی” آمد اور روانگی کے لئے استعمال ہونے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے بیان کے مطابق ملک میں متعلقہ حکام کی ہدایات کی بنیاد پر بندرگاہوں، ایئر لائنز، سیاحت اور ٹریول دفاتر اور دنیا کے تمام ممالک کے ہوائی اڈے پر استعمال کے لئے (کویت موبائل آئی ڈی) ایپ کے ذریعہ جاری کردہ ڈیجیٹل سول کارڈ استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس سرکلر میں یہ بھی شامل ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد اور روانگی کے مسافروں کو ڈیجیٹل سول آئی کے استعمال کی اجازت حاصل ہے تاکہ انہیں متعدد طریقہ کار میں سہولت حاصل ہو۔
سول ایوی ایشن کے سرکاری پیغام میں واضح کیا گیا کہ "کویت موبائیل آئی ڈی” ایپلی کیشن کے ذریعہ جاری کردہ ڈیجیٹل سول ID ریاست کویت میں داخل ہونے کے لئے ہوائی اڈوں ، ایئر لائنز ، ٹریول ایجنٹوں کے پاس استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے وزارت خارجہ امور ، وزارت داخلہ اور سول ایویئشن کو واضح کیا ہے کہ وہ سفر کرتے وقت غیر ملکیوں کی رہائش کے ثبوت کے طور پر کویت موبائل شناخت کو استعمال کریں۔
وزارت خارجہ نے اپنے وابستہ اداروں جیسے ملک میں غیر ملکی سفارت خانوں اور بیرون ملک کویتی سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ "میری شناختی درخواست” کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو کویت میں داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت دیں۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: لاکھوں تارکین وطن کویت واپس نہیں آ سکیں گے، مگر کیوں؟
العسوسی نے مزید کہا کہ ہر وہ شخص جس کے پاس ڈیجیٹل سول کارڈ ہے وہ اپنی رہائشی اقامے کو ثابت کرنے اور اس کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لئے ایپلیکیشن کا استعمال کرسکتا ہے اور اسے تمام سرکاری طریقہ کار کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ وزارتی فیصلے کے مطابق اصل سول کارڈ کی جگہ لے چکا ہے۔
العسوسی نے مزید بتایا کہ اسمارٹ فونز پر ایپلیکیشن کے ذریعے ڈیجیٹل سول آئی ڈی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ سہولت تارکین وطن اور کویتی شہریوں دونوں کو میسر ہے جو ملک کے تمام سرکاری اور نجی حکام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔