کویت اردو نیوز،یکم جون: عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی، (CAA) نے کہا کہ موسم یا استوائی حالات کے بارے میں افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے والے شخص کو تین سال قید کی سزا اور 50,000 عمانی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی، (CAA) نے ایک الرٹ جاری کیا جس میں اس نے موسم کی درست معلومات حاصل کرنے اور سرکاری ذرائع سے جاری کردہ موسمی بلیٹن پر عمل کرنے کی ضرورت کو واضح کیا۔ اور افواہوں کے پھیلاؤ اور استوائی حالات کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے جو عمان میٹرولوجی کے علاوہ ہوں اسکو پھیلانے سے منع کیا ہے۔
اتھارٹی نے سول ایوی ایشن قانون کے آرٹیکل 30 اور 63 کا حوالہ دیا، جس میں درج ہے:
پہلا: آرٹیکل (30) – باب چھ/ منظوری
مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر شہری ہوا بازی کی سرگرمیوں، فضائی نیویگیشن اور موسمیاتی سروسز پر عمل کرنا ممنوع ہے۔
دوسرا: آرٹیکل (63) – باب تیرہ / سزائیں
"جو کوئی بھی آرٹیکل (30) کی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک سال سے کم اور (3) سال سے زائد قید کی سزا دی جائے گی، اور جرمانہ 15,000 عمانی ریال سے کم اور 50,000 ریال سے زیادہ نہیں ہوگا، یا ان میں سے ایک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
عمان کے محکمہ موسمیات نے پیر کے روز تصدیق کی کہ عمانی اور بین الاقوامی نیومیریکل پیشن گوئی کے ماڈلز میں اگلے ہفتے کے دوران بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ایک استوائی ریاست بننے کے امکان کے ابتدائی اشارے موجود ہیں۔
نیشنل سینٹر فار ارلی وارننگ آف ملٹیپل ہیزڈز، (NCEWMH) کے ماہرین استوائی ریاست کی تشکیل میں پیشرفت کی پیروی کر رہے ہیں۔