کویت اردو نیوز 05 ستمبر: بحرین نے "Sputnik V ” ویکسین کی تیسری بوسٹر خوراک لگانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بحرین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی میڈیکل ٹیم نے ان لوگوں کے لیے بوسٹر خوراک کی دستیابی کا اعلان کیا جنہوں نے Sputnik V” ویکسی نیشن کی دوسری خوراک لینے کے بعد 6 ماہ مکمل کرلئے ہیں۔ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے یہ بوسٹر خوراک ہے۔ قومی اشارے کی بنیاد پر اس بوسٹر خوراک کے لئے مجاز حکام کے دستاویزات اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد گمالیہ نیشنل ریسرچ سینٹر برائے وبائی امراض اور مائکرو بائیولوجی اور روسی فیڈریشن کی وزارت صحت کے تعاون سے اسے منظوری دی گئی ہے۔ بحرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق
قومی میڈیکل ٹیم نے بتایا کیا ہے کہ "سپوٹنک V” ویکسین لینے والوں کے لیے بوسٹر خوراک دستیاب کرنے کی یہ منظوری دنیا میں پہلی ہے اور قومی ویکسی نیشن مہم کا نتیجہ ہے ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز کے حوالے سے کئے گئے تمام فیصلے اس حوالے سے تازہ ترین عالمی مطالعات کے علاوہ ویکسی نیشن کمیٹی میں سٹیک ہولڈرز کی طرف سے کئے گئے تازہ ترین پیش رفت اور مطالعات کے مطابق آتے ہیں۔
بحرین کی قومی میڈیکل ٹیم نے وضاحت کی کہ جو لوگ اس زمرے کے خواہشمند ہیں اور شرائط پر پورا اترتے ہیں وہ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے ذریعے یا "conscious society” ایپلی کیشن کے ذریعے بوسٹر خوارک لینے کے لیے رجسٹر کرنے کا انتخاب کر کے رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔