کویت اردو نیوز،07 جولائی: سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے منشیات کے کاروبار میں ملوث دو جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے ناردرن بارڈرز کے علاقے میں دو مقامی ڈرگ ڈیلرز کو چرس اور دیگر نشہ آور گولیوں کی تشہیر پر حراست میں لیا۔
گرفتار سماج دشمن عناصر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کا کروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 اور ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کےحوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے
Related posts:
مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 100 کا نیا نام رکھنے کی منظوری دے دی گئی
دل کی حرکت بند ہوجانے کے بعد عمرہ زائر کی جان بچالی گئی
عمان کا نیا لیبر قانون: تین ماہ کی پروبیشن، 98 دن کی زچگی کی چھٹی اور دیگر اصلاحات
کعبہ کسوہ کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے؟
ریان طرز کا افسوسناک واقع افغانستان میں بھی رونما ہو گیا
پہلے عشرے میں ریکارڈ روزہ داروں کی روضہ رسول پر حاضری
سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث اسکول ایک دفعہ پھر بند
سعودی میں بنا پرمٹ رہائش پذیر افراد پر حج سے قبل مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد