کویت اردو نیوز،07 جولائی: سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے منشیات کے کاروبار میں ملوث دو جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے ناردرن بارڈرز کے علاقے میں دو مقامی ڈرگ ڈیلرز کو چرس اور دیگر نشہ آور گولیوں کی تشہیر پر حراست میں لیا۔
گرفتار سماج دشمن عناصر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کا کروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 اور ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کےحوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے
Related posts:
خلیجی ریاست بحرین نے مسافروں کو بڑی سہولت دے دی
سعودی عرب : غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت
امریکہ میں نئے میوٹینٹ وائرس کے پھیلنے کا خدشہ، پابندیاں عائد کرنے کا امکان
اسرائیل نے بحرین میں بھی اپنا سفارتخانہ کھول لیا
عمرہ سیزن کےمصروف ترین تین مہینےکونسے ہیں؟
بحرین نے رہائشیوں کیلئے پلاٹینم ریذیڈینشل پرمٹ کی تفصیلات ظاہر کردیں
وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں گمشدہ اشیاء سے متعلق انتباہ جاری کر دیا
سعودی عرب کی شاندار تاریخ میں اضافہ کرتی الرایا مسجد