کویت اردو نیوز 20 جولائی: پاکستان، ازبکستان اور افغانستان نے ریلوے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ پاکستانی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
منصوبے کے تحت براستہ مزار شریف ( افغانستان)، خرلاچی (پاکستان) سے ترمذ ( ازبکستان) تک ریلوے ٹریک کو کنیکٹ کیا جائے گا، گیم چینجر ریلوے ٹریک سے وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔
وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ريجنل کنیکٹیوٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے جس کی بنیاد ہم نے اس منصوبے سے رکھ دی ہے۔ یہ منصوبہ تینوں ممالک کے درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔
وزیر ریلوے کی اہم گفتگو
آج پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں
خرلاچی (پاکستان) سے ترمذ ( ازبکستان) تک براستہ مزار شریف (افغانستان) ٹریک بنے گا
منصوبے سے وسطی ایشیاء اور روس کو پاکستان سے جوڑنے میں مدد ملے گی
یہ ریلوے ٹریک گیم چینجر ہو گا pic.twitter.com/hUJQskZLHI
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 18, 2023
سعد رفیق نے کہا منصوبے سے خطے کے لوگوں کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہو گا۔ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی اور علاقائی تجارت و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔