کویت اردو نیوز : بھارت کےدارالحکومت میں ایک معروف و مشہور ریسٹورنٹ میں حجاب کرنےوالی خواتین کو داخلےسے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی میں واقع ماریبیا کیفے میں لنچ ٹائم کے دوران پیش آیا۔
مسلم خواتین کا کہنا تھا کہ ہم چار ساتھی ہمیشہ برقعہ پہن کر دفتر آتے ہیں اور جب ہم نے کھانے کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں ٹیبل بک کرنا چاہا تو ہمیں کہا گیا کہ ہمیں ریسٹورنٹ میں برقعہ اتارنا ہوگا۔
متاثرہ خواتین نے ریسٹورنٹ کی پالیسی کو مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے کے ناروا سلوک نے ثابت کر دیا کہ اس حکومت میں کوئی بھی اقلیت کسی سے محفوظ نہیں۔
خواتین کے مطابق جب ہم نے اس کی وجہ پوچھی تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ ریسٹورنٹ کی پالیسی ہے کہ کسی بھی قسم کی مذہبی علامتوں کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے اور جب ہم نےبرقع اور حجاب اتارنےسےانکار کیا تو عملےنےہمیں باہر نکال دیا۔