کویت اردو نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش کے دوران 21 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
21 سالہ شیوم کمار ایک اسٹنٹ انداز میں جھنڈے کو اسکول کی چھت پر جھنڈے کے کھمبے سے نیچے لٹکا کر لہرانے کی کوشش کر رہا تھا جب اس کے دوست اسے ریکارڈ کر رہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران سیمنٹ کا کھمبہ اس کا وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں 21 سالہ شیوم کمار کی موت ہوگئی۔
متوفی نوجوان کے دوست انو اور انکت مذکورہ اسکول میں پہلے سے موجود تھے اور تینوں دوست اسکول کی چھت پر گئے اور انسٹاگرام ریل کی یہ کوشش شیوم کی آخری کوشش ثابت ہوئی۔
جب نوجوانوں نے ریل کی ریکارڈنگ شروع کی تو کھمبہ گر گیا جس کے نتیجے میں شیوم زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر رام موہن رائے نے بتایا کہ نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔